13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 23:9
منصوراعجاز نے ویزے کیلئے درخواست جمع نہیں کرائی،ہائی کمیشن
اے آر وائی - منصور اعجاز نے پاکستان کے ویزے کیلئے تاحال درخواست جمع نہیں کرائی۔ لندن میں برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق منصور اعجاز کی جانب سے انہیں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
اس سےقبل ملک منصوراعجاز کی پاکستان آمد کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ جس کےبعد ان کے وکیل اکرم شیخ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے موکل لندن میں پاکستانی ہائی کمشین میں ویز ے کےحصول کیلئے درخواست جمع کرائیں گے۔
کمیشن کے احکام کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن منصور اعجاز کی جانب سے درخواست موصول ہونے کی صورت میں انہیں فوری طورپر ویزا جاری کرنے کا پابند ہوگا۔