14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:27
صدر، وزیراعظم ملاقات، ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال
اے آر وائی - وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کی صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدرمیں ہونیوالی ملاقات میں ملک کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کی ملاقات میں سیاسی جماعتوں سے رابطوں اوراین آراو عملدرآمد سے متعلق حکومت کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پرمیموگیٹ اسکینڈل اوراس سے متعلق تشکیل دیئے گئے کمیشن پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق اموربھی زیرغورلائے گئے۔