تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:45

کوئٹہ سمیت بالائی بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

اے آر وائی - کوئٹہ سمیت بالائی بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں معمولی اضافہ ہوگیا



صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاوہ پشین ،قلعہ سیف اللہ ،سنجاوی ،زیارت ،ہرنائی،کان مہترزئی، خانوزئی ،مستونگ اور بولان میں جمعہ کی شام شروع ہونے والی ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،بارش سے سردی کی شدت میں معمولی اضافہ ہوا ہے ،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور ژوب ڈیویژنزمیں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.