14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:54
بالائی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کاامکان
اے آر وائی - محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں،مری اورگلیات میں آج بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بارش کا سبب بننے والی ہوا بلوچستان کے شمالی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں۔ سکردو اور کالام میں درجہ حرارت منفی تیرہ ،ہنزہ ،پارا چنار میں منفی گیارہ ،گلگت میں منفی سات سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔
ملکہ کوہسار میں درجہ حرارت منفی چار اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر کر منفی ایک سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔