14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:27
تحریک انصاف مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جاری
اے آر وائی - .اسلام آباد میی تحریک انصاف کی مرکزی مجلسے عاملہ کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت جاری ہے۔
اجلاس میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رہنماشاہ محمود قریشی ،جہانگیرترین اور مخدوم جاوید ہاشمی کے درمیان اختیارات پر پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دورکیا گیا اجلاس میں ملکی صورتحال،سیاسی بحرا ن اور تحریک انصاف کی آئندہ سال کی حکمت عملی طے کی گئی۔ حکومت کے عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہو نے کی صورت میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں حکمت عملی طے کی جائے گی۔