14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:55
نیب نے جسٹس ملک قیوم کو گرفتارکرنےکی تیاری مکمل کرلی
اے آر وائی - سپریم کورٹ کی ہدایت پر نیب حکام نے ریٹائرڈ جسٹس ملک قیوم کی گرفتاری کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کر لی ہے جسٹس قیوم بیرون ملک دورے پر ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب حکام نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد سابق اٹارنی جنرل اور لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج ملک قیوم کی گرفتاری کے لیے قانونی تقاضے پورے کر لیے ہیں ۔ جسٹس (ر) ملک قیوم کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ بیرون ملک جاچکے ہیں جبکہ ائیرپورٹ ذرائع کے
مطابق جسٹس قیوم تیرہ جنوری کی صبح قطر ائیرویز کے ذریعہ صبح تین بج کر پنتالیس منٹ پر بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔