تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:36

طالبان سے بات چیت کا تاثر غلط ہے، رحمان ملک

اے آر وائی - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ منصور اعجاز نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کا اعتراف کیا ہے۔ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ انہوں نے بی بی کی حکومت گرانے جیسا غیر قانونی اقدام کن خفیہ قوتوں کے ایما پر کیا۔



اسلام آباد میں شہدا کربلا کے مرکزی جلوس کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصور اعجاز نے ویزے کے لیے اپلاِئی کیا تو انہیں ویزا جاری کردیں گے اور سپریم کورٹ اور میمو کمیشن کے احکامات کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے بات چیت کا تاثر غلط ہے۔ طالبان جب تک ہتھیار نہ ڈال دیں، ان سے بات چیت کا تاثر درست نہیں۔



ایک سوال پر ان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی دو تہائِی اکثریتی حکومت کے گرائے جانے کا صدمہ ابھی تک نہیں بھولے۔ وہ مشرف کے خلاف کارروائی کے لیے کہیں تو آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا جائزہ لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.