تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:55

موسم سرما کا بخار زحمت نہیں رحمت ہے، جرمن ماہرین کادعوی

اے آر وائی - جرمن ماہرین صحت نے موسم سرما کی بیماریوں کو زحمت کے بجائے رحمت کا باعث قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے بخار، نزلے یا کھانسی کے حملے سے پریشان ہونے کی بجائے خوش ہونا چاہیے۔



جرمن ماہرین نے اپنی تحقیق کے حق میں دلیل دیتے ہوئےکہا کہ موسم سرما کے بخار سے جسم اپنی سال بھر کی کھوئی ہوئی توانائی بحال کرتا ہے۔ انکا کہنا ہے نئے موسم کو خوش آمدید کہنے کے لئے جسم خود کار صلاحیت کے تحت خود کو الٹرا وائلٹ شعاعوں اورگرمی کے مطابق ڈھال رہا ہوتا ہے اسی لئے موسم سرما کی بیماریوں کے اثرات بھی جلد زائل ہو جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.