تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:9

سوئس عدالت کو خط لکھنا نیب کا کام نہیں ہے،فصیح بخاری

اے آر وائی - چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے کہا ہے کہ نیب حکومت نہیں ہے، نا ہی سوئس عدالت کو خط لکھنا نیب کا کام ہے۔ سوئس کیس پر عوام کے اربوں روپے خرچ ہوئے ہیں تو اٹارنی جنرل سے پوچھا جانا چاہیئے۔



میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب اپنی قانونی ذمہ داری بلاخوف وخطر ادا کرے گا، کئی کرپٹ افراد کو گرفتار کر کے اب تک تین سو پینتیس ارب روپے ریکور کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ بد انتظامی ہے، آزاد عدلیہ سے کرپشن ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔



چیئرمین نیب نے کہا کہ این آراو اور پلی بارگین دو مختلف معاملات ہیں، پلی باگین قانونی معاملہ ہے جبکہ این آراو کو غیرآئینی قرار دیا جاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.