14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:36
ملاقاتیں حالات بہتر بنانے کے لیے ہوتی ہیں، قمر زمان کائرہ
اے آر وائی - پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملاقاتیں حالات بہتر بنانے کے لیے ہوتی ہیں، صدر مملکت اور آرمی چیف کی ملاقات سے حالات میں بہتری آئے گی۔
قمر زمان کائرہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت، اپوزیشن اور دیگر قوتیں مسئلے کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ آج کی ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، انھوں نے کہا آرمی چیف صدر سے ملاقات کے بعد سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔