تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:45

منصور اعجاز کی ویڈیو کانفرنس منظور نہیں، وکیل حسین حقانی

اے آر وائی - حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری کا کہنا ہے کہ میمو کمیشن میں اگر منصور اعجاز سے ویڈیو کانفرنس کی گئی تو اس کی سختی سے مخالفت کریں گے۔ زاہد حسین بخاری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے منصور اعجاز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیا گیا ۔ منصور اعجاز کے وکیل نے خود ہی میمو کمیشن سے سماعت کے لیے سولہ جنوری کی تاریخ مقرر کرنے کی استدعا کی تھی ۔



ان کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز نے جمعے تک ویزے کے لیے درخواست جمع نہیں کروائی تھی۔ یورپ میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے اس لیے اب منصور اعجاز ان دو دنوں میں ویزے کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔ زاہد بخاری نے کہا کہ ویڈیو کانفرنس کی بجائے منصور اعجاز کو خود کمیشن کے روبرو پیش ہونا چاہیے تاہم امکان ہے کہ وہ سولہ جنوری کو میمو کمیشن کے روبرو پیش نہیں ہوں گے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.