14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:54
دفاع پاکستان کانفرنس بارہ فروری کو ہوگی،حافظ سعید
اے آر وائی - امیر جماعتہ الدعوةہ حافظ سعید نے کہا ہے امریکا اور نیٹو پاکستان کے ایٹمی اثاثے تباہ کرنا چاہتے ہیں، ملکی سلامتی اور دفاع کے حوالے سے مزار قائد پر بارہ فروی کو دفاع پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس میں ان کاکہنا تھا دفاع پاکستان کانفرنس میں شرکت کے لیے متحدہ سمیت تمام جماعتوں کو دعوت دیں گے۔ کانفرنس کا مقصد انتخابی تشکیل نہیں بلکہ تمام مذہبی اور سیاسی جماعت کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اگر کمزور ہے تو اس کا الزام فوج پر نہیں ڈالنا چاہیے،حکومت اپنی نااہلی دور کرے۔