14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:58
ن لیگ نے حکومتی قرارداد میں ترامیم پیش کردیں
اے آر وائی - مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں پیش کردہ حکومتی قرارداد میں ترامیم پیش کردیں۔ پیش کردہ ترامیم میں حکومت کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ عدلیہ کے فیصلوں اور پارلیمنٹ کی قراردادوں پر عمل کرے۔ انتظامی فیصلوں میں قانون اور آئین کو ملحوظ خاطر رکھے۔ اداروں سے تصادم سے گریز کیا جائے۔
دوسری ترمیم میں گیس، بجلی کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور کرپشن پرکنٹرول کے لیے اقدامات کرنا شامل ہیں۔ قرارداد کی اس شق میں بھی ترمیم کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے حاکمیت اعلی عوام کے پاس ہے۔ ن لیگ کا کہنا ہے آئین اور ہمارے ایمان کے مطابق سارے جہانوں کی حاکمیت صرف اور صرف اللہ تعالی کے پاس ہے۔