تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:28

نیٹو کی سپلائی معطل رکھی جائے گی، دفاعی کمیٹی

اے آر وائی - کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیٹو کو سپلائی معطل رکھی جائے گی۔ وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیٹو سپلائی پر پابندی برقرار رکھی جائے گی۔



اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اجلاس میں سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے پر امریکی رپورٹ کو مسترد کردیا گیا جبکہ پاک فوج کی تحقیقات کی توثیق کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج کی تحقیقاتی رپورٹ کو میڈیا اور امریکہ سے شیئر کیا جائے گا۔ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربرہان نے بھی شرکت کی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.