14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:46
شہدائے کربلا کا چہلم کل منایا جایا جارہا ہے
اے آر وائی - ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم کل منایا جایا جارہا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت کیئے گئے ہیں۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں کل مجالس عزا منعقد ہونگی اور ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔
لاہور میں چہلم کا مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ نثار حویلی سے برآمد ہوگا۔ جلوس میں شریک عزادار رنگ محل پر نماز ظہرین ادا کرینگے جس کے بعد جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام کو کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کے داخلی راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا جبکہ جلوس کے راستوں کی بلند و بالا عمارتوں پر پولیس کی عارضی چوکیاں قائم کی جائیں گی۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے بم ڈسپوزل اسکوارڈ کا عملہ جلوس کے راستوں کو کلیئر کرتا رہے گا۔