15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:13
رحیم یار خان دھماکا دس افراد زخمی
اے آر وائی - رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں دھماکے سے دس افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ کر دی گئیں ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق وہاں سے گذرنے والے شہدائے کربلا کے جلوس میں ایک علم بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے باعث شارٹ سرکٹ ہوا جس سے ٹرانسفارمر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔