تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:38

ڈی آئی خان: ڈی پی او آفس پر حملے کا مقدمہ درج

اے آر وائی - ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او آفس پر حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ کینٹ میں درج کرلی گئی، جس میں مسلح دہشت گردوں کیخلاف اقدام قتل، دہشت گردی ایکٹ اور بارودی مواد رکھنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔



دہشت گردوں نے ہفتہ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی پولیس افسر کے دفتر پر دستی بموں سے حملہ کیا تھا۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک ہوئے۔



کارروائی میں پولیس اہلکار سمیت دو شہری بھی جاں بحق ہوئے۔ ڈی پی او آفس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے سے ڈی پی آو آفس اور دفتری ریکارڈ کو نقصان پہنچا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.