12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:16
ایم کیوایم کےاراکین کاقومی اسمبلی سےاحتجاجاًواک آؤٹ
جیو نیوز - اسلام آباد...........متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین کا قومی اسمبلی سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا ہے۔ کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم کےاراکین نے واک آؤٹ کیا ہے۔ایم کیوایم کے اراکین سندھ حکومت کےخلاف نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے باہر نکل گئے۔ اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کےکارکنان کوپولیس کی حراست میں شہید کیا گیا،سندھ حکومت نصیراللہ بابرکی بربریت کی یادتازہ کررہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ تفتیش کرنا حق ہے لیکن بدترین تشدد کرنے کا حق پولیس کو کس نے دیا؟کیاپولیس تھانوں میں عدالتیں لگاناچاہتی ہے؟کیاسندھ حکومت دہشت گردی کےخلاف واضح مؤقف اختیارکرنےکی سزادےرہی ہے؟ڈاکٹر فاروق ستار نے الزام عائد کیا کہ پیر محمد شاہ اور آفتاب رند جیسے پولیس افسران کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے۔