تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:32

ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان ہے:حافظ نعیم

جیو نیوز - کراچی.........امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شہر میں بدامنی اور دہشت گردی کی وارداتوں میں پے در پے ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت امن و امان کے قیام اورڈاکٹروں سمیت دیگر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ہے،ڈاکٹروں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کراچی میں جاری آپریشن پر بہت بڑا سوالیہ نشان بن رہا ہے۔انہوں نے کہا صرف ایک گھنٹے میں شہر میں دو ڈاکٹروں کا قتل لمحہ فکریہ ہے،حکومت اور قانوں نافذکرنے والے ادارے ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور اس شعبے سے وابستہ ہزاروںڈاکٹروں کے اندر پائی جانے والی بے چینی و اضطراب اور عدم تحفظ کے احساس کو دور کریں، تاکہ وہ پورے سکون و اطمینان کے ساتھ اور ذہنی دبائو سے آزاد ہو کر شہریوں کی صحت کے لیے اپنی خدمات انجام دے سکیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں اتنی تواتر کے ساتھ ہورہی ہیں کہ بہت سے ڈاکٹرز اپنے کلنک بند کرنے اور شہر چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شہر میں پولیس اور رینجرز کی موجودگی اور ان اداروں پر بھاری بجٹ خرچ ہونے کے باوجود شہر میں دہشت گرد، قاتل، چور، ٹارگٹ کلرز اور لٹیرے اپنی کاروائیاں آزادانہ طور پر کررہے ہیںاور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں حکومت اور سیکورٹی اداروں کا کوئی ڈر اور خوف نہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شہر میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردوں، قاتلوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے اور قانون کی گرفت سے کسی کو بھی آزادانہ نہ چھوڑاجائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.