12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:48
ماری پور میں پانی ناپید، عوام بوند بوند کو ترس گئے
جیو نیوز - کراچی..........کراچی کا علاقہ ماری پور تھر کا منظر پیش کررہا ہے۔ پانی جیسی نعمت کے لئے کبھی لمبی قطاریں تو کبھی طویل انتظار اس بستی کے لوگوں کا شاید مقدر بنتا جا رہا ہے۔ماری پور ولیج کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔ یہ افراد کئی سالوں سے گدلے پانی کو ہی نعمت جان کر گزارا کر رہے تھے۔مگر اب حالات یہ ہیں کہ 15 روز گزر جانے کےباوجود یہاں پانی کا نام و نشان تک نہیں ہے۔ خالی برتن لئے یہ بچے در در بھٹک رہے ہیں۔ سمندر کے قریب بسنے والے یہ لوگ نمکین پانی ہونے کا باعث بیماریوں کا شکار بھی ہیں۔کئی کئی ہفتوں بعد نہانا بھی کسی نعمت سے کم نہیں۔یہاں کروڑوں روپے سے لگائے جانے والے آر او پلانٹس بجلی نہ ہونے کے باعث بند پڑےہیں۔ غیر قانونی ہائڈرینٹس کا مافیا نا صرف سرگرم ہی بلکہ اسے واٹر بورڈ کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں میں بیٹھے نام نہاد ممبران صرف ووٹ لینے کے لئے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔لوگوں کا مطالبہ ہے کی حکومت اس مسئلہ کا حل نکالے ورنہ کراچی کا یہ علاقہ تھر کا منظر پیش کرنے لگے گا۔ماڑی پور ویلج کے رہائشی پانی جیسی بنیادی نعمت سے محروم ہوگئیں ہیں۔ایک ایک بوند کو ترستی یہ عوام کا پرسان حال کون ہیں ؟