12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:4
سندھ میں اسکول اسٹاف اور طلبہ کے موبائل کے استعمال پر پابندی
جیو نیوز - کراچی........سندھ میں اسکولوں میں اسٹاف، طلبہ و طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔وزیرتعلیم نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں اسٹاف، طلبہ اورطالبات موبائل فون استعمال نہیں کرسکتے، موبائل فونز کے استعمال پر پابندی اسکولوں کے اوقات کار تک ہوگی، انتظامیہ پابندی پر سختی سے عمل در آمد کرائے۔وزیرتعلیم نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کیلئے پابندی کا فیصلہ کیا گیاہے۔