12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:37
دہشت گرد پاکستان اور امریکا کے مشترکہ دشمن ہیں،امریکی وزیر خارجہ
جیو نیوز - اسلام آباد......... امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان اور امریکا کے مشترکہ دشمن ہیں، امریکا دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کےلیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے وزیر اعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جز وہے، سانحہ پشاور پرامریکی صدر کے تعاون اور ہمدردی کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی زیادہ رسائی اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ وزیراعظم نے داسو اور دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں امریکی تعاون کو بھی سراہا۔