تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:54

غذر اور چترال میں برف باری، چمن میں بارش

جیو نیوز - اسلام آباد..........ملک کے بالائی علاقے غذر اور چترال میں برف باری جبکہ بلوچستان کے شہر چمن کے مختلف علاقوں میں باران رحمت برسنے لگا۔ ملک دیگر حصوں میں بھی سردی کا ڈیرہ جما ہوا ہے۔ ملک کے بالائی علاقے غذر کے پہاڑوں پر موسم سرما کی برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ برف باری ہوتے ہی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ خوبصورت مناظر مزید دلکش ہوگئے۔ مالاکنڈ ڈویژن میں چترال کے پہاڑوں پر بھی برف باری برسنا شروع ہوگئی۔ سردی بڑھتے پی جلانے کی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی۔ شمالی بلوچستان کے شہریوں کی دعا قبول ہوگئی۔ چمن میں خانوزئی اور مہتر زئی سمیت مختلف علاقوں میں ابر رحمت برس گیا۔ بارش کے لیے شہریوں نے نماز استسقاء ادا کی تھی جبکہ محکمہ زراعت کے مطابق بلوچستان کے شمال مشرقی علاقے بدترین خشک سالی کی لپیٹ میں ہے۔ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں لاکھوں ایکڑ بارانی زمینوں پر گندم کاشت نہ ہو سکی جہاں گندم کاشت کی گئی تھی وہ فصل بارش نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو گئی۔ پنجاب اور سندھ میں بھی سردی سردی بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز اسلام آباد۔ خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ کل سے ملک کے میدانی علاقوں میں جاری دھند اور دورانیے میں کمی ہوجائے گی آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، راول پنڈی ڈویژن اور قبائلی علاقہ جات کے چند مقامات پر بار ش اور پہاڑوں پر برف باری بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔آج سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار منفی 09 اسکردو منفی 07 اور ہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.