12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:26
سندھ کے27 مقدمات فوجی عدالتوں میں سماعت کیلئے بھجوا دیے گئے
جیو نیوز - کراچی.......سندھ کے27 مقدمات فوجی عدالتوں میں سماعت کیلئے بھجوا دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے 27مقدمات کی تفصیلات سندھ حکومت کو فراہم کردیں۔ وفاقی حکومت مقدمات کی اسکرونٹی کے بعد فوجی عدالتوں کو بھیجےگی۔ تمام 27مقدمات سال 2014ء میں دہشت گردی کے واقعات کے ہیں۔ جسٹس مقبول باقر، ایس پی چوہدری اسلم خودکش حملہ اور فاروق اعوان پرحملے کے مقدمات شامل ہیں۔