تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 21:3

انتہاپسندی کا خاتمہ، سماجی و معاشی اصلاحات ضروری ہیں،شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور.........وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ صرف بندوق کی گولی سے نہیں بلکہ تھانہ کچہری میں انصاف کی فراہمی، کرپشن کے خاتمے اور سماجی و معاشی اصلاحات بھی ضروری ہیں۔ لاہور میں امن وامان سے متعلق کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام تر توانائیوں، اجتماعی بصیرت اور مشترکہ حکمت عملی سے سفاک درندوں کا خاتمہ کریں گے، اچھے یا برے طالبان کی تفریق ختم ہو چکی ، تمام دہشت گرد برے ہیں۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کا یہ موقع اب یا کبھی نہیںکا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ امن کا براہ راست تعلق تعلیم، صحت، انصاف اور سماجی و معاشی اقدامات سے جڑا ہوا ہے۔ قوانین پر سختی کے ساتھ مؤثر عملدرآمد کرکے دہشت گردی اور انتہاپسندی کو نکیل ڈالنا ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.