تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:11

مردان میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کردیا

جیو نیوز - مردان ..........مردان میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کر کے لاش پیٹرول چھڑک کر جلادی۔پولیس کو مقتولہ کے باپ کی جانب سے دی گئی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ چار روز قبل اس کے داماد مجاہد اور سسرال والوں نے اس کی بیٹی کو قتل کیا اور لاش پیٹرول چھڑک کر جلا دی۔ بیٹی کی لاش کو ہاتھ میں پہنی ہوئی انگوٹھی سے شناخت کیا۔ پولیس نے باپ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے کے خلاف مقتولہ کے ورثا نے پریس کلب مردان پر احتجاج کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.