12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 23:49
ظفروال سیکٹر:ایک بار پھر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ
جیو نیوز - راولپنڈی ......بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ظفر وال سیکٹر میں ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ظفر وال سیکٹر میں ورکنگ باونڈری پر بھارتی بی ایس ایف کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان رینجرز کی جانب سے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرو پور اور موثر جواب دیا جا رہا ہے۔