13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:30
لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ،شیرازکامریڈ گروپ کااسلم عرف اجو ہلاک
جیو نیوز - کراچی......لیاری کے علاقے بغدادی میںمبینہ پولیس مقابلے میںگینگ وار کا ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں میرمحمدروڈ پرپولیس مقابلے کے دوران شیرازکامریڈ گروپ کااسلم عرف اجو ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم پولیس پر دستی بم حملوں میں بھی ملوث تھا۔