تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:44

مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش،سردی میں اضافہ

جیو نیوز - اسلام آباد........... آج ملک کے بالائی علاقوں کے ساتھ پنجاب اور خیبر پختوخواہ میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آج صبح فیصل آباد، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، چیچہ وطنی، کمالیہ، بہاولپور، بھکر اور پنجاب کے دیگر شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بارش کے باعث پنجاب میں جاری دھند کی شدت ختم ہوگئی ہے جبکہ سوات، مالاکنڈ، کالام، مالم جبہ اور غذر میں ہلکی بارش کے ساتھ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آئنڈہ 24گھنٹوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد 02، لاہور 05، کراچی 14، پشاور 04 اور کوئٹہ میں 02 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.