13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:52
پاکستان عوامی تحریک نے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا
جیو نیوز - لاہور ......... پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف نہ ملنے پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ۔ صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق عباسی کا کہناہے کہ پہلا احتجاج لاہور میں 17 جنوری کو کیا جائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داروں کی تعیناتی کے خلاف دستخطی مہم شروع کی جائے گی۔