13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:25
سانحہ پشاور نے پوری قوم کو متحد کردیا ہے ،امیر جماعت اسلامی
جیو نیوز - پشاور........امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔سانحہ پشاور کے باوجودانہوں نے معصوم بچوں کے چہروں پر اطمینان اور عزم دیکھاہے۔سانحہ پشاور نے پوری قوم کو متحد کردیا ہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی قیادت میں وفد نے آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کیا۔ انہو ں نے سکول میں طالب علموں اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ انہو ں نےمعصوم بچوں اور اساتذہ کے چہروں پر اطمینان اور عزم دیکھاہے۔ جو ناقابل تسخیر قوم کی نشانی ہے۔سراج الحق کاکہناتھا کہ چاروں صوبائی اور مرکزی حکومت تعلیمی اداروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔یہ ممکن نہیں کہ لوگ خود اپنی حفاظت کریں۔ سراج الحق نے پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کو مشورہ دیا کہ دونوں جماعتیں حالات کی نزاکت دیکھتے ہوئے چوراہوں کے بجائے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ جو پوری قوم کی خواہش ہے۔