تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:16

ملتان میں تھانے اور جیل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینےوالا گرفتار

جیو نیوز - ملتان......نیو سنٹرل جیل ملتان اور تھانہ شاہ شمس کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والےشخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔10 جنوری کی رات ملزم اجمل بھٹی نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر تھانہ شاہ شمس اور سنٹرل جیل ملتان کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی ، جس پر سنٹرل جیل کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سوئپنگ کی، ملزم کے خلاف تھانہ شاہ شمس میں مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بیان دیا ہے کہ اس سے چھینی گئی رقم کی واپسی کے لئے پولیس نے کوئی مدد نہیں کی اور اسے ہراساں بھی کیا ،جس کا بدلہ لینے کیلئے اس نے جھوٹی اطلاع دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.