13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:17
خراب موسم کی وجہ سے پشاورایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر
جیو نیوز - پشاور......... خراب موسم کی وجہ سے پشاورایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز کو کراچی بھیج دیاگیا ہے، جبکہ خراب موسم کی وجہ سے یو اے ای سے آنے والی پرواز کو ملتان کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ ائر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ تیکنیکی مسئلے کی وجہ سے کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہے، جبکہ موسم ٹھیک ہونے تک آئندہ پروازوں کی آمدورفت بھی روک دی گئی ہے۔