تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:21

پشاور میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے سابق چیف انجینئر گرفتار

جیو نیوز - پشاور.......پشاور میں قومی احتساب بیورو نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے سابق چیف انجینئر علائو الدین خان کو گرفتار کرلیا ۔

نیب ذرائع کے مطابق علائو الدین خان پر الزام ہے کہ انھوں نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکےاشتہار جاری کیے بغیر ایک جعلی فرم کو دیے ۔

اس طرح انہوں نے قومی خزانے کو دو کروڑ چالیس لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ علائو الدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.