تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:37

پنجاب میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی

جیو نیوز - لاہور.......پنجاب میں بھی دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنادی گئی،سرگودھا میں مرغیاں لے جانے والی گاڑی کے خفیہ خانوں سے کلاشنکوف، ریپیٹر ، پستول اور ہزاروں کارتوس پکڑے گئے ،3 مبینہ دہشت گرد بھی گرفتار کرلیے گئے۔

عمران اللہ، محمد طارق اور محمد صدیق نامی ملزمان خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے اسلحہ لے کر نکلے تھے کہ سرگودھا میں دھر لیے گئے۔ مرغیوں سے بھری گاڑی کو چیک کیا گیا تو نیچے سے 70 پستول، 2 رپیٹر، 2 کلاشنکوف اور 20ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں۔

گرفتار ملزموں کا سرغنہ شوکت خان اسلحے کا بڑا اسمگلر بتایا جاتا ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.