21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:44
سندھ بلدیاتی انتخابات، 46لاکھ افراد حق رائے دہی استعمال کرینگے
جیو نیوز - کراچی.......بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سندھ کے آٹھ اضلاع میں 46لاکھ 18ہزار512ووٹرز اپنا حق استعمال کریں گے۔ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 25لاکھ25ہزار604مرد جبکہ 20لاکھ92ہزار908خواتین ووٹرز ہیں۔
الیکن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق سکھر، لاڑکانہ ، شکارپور، خیرپور،جیکب آباد، قمبرشہدادکوٹ، کشمور کندھ کوٹ اور گھوٹکی میں46لاکھ سے زائد ووٹرز 10 ہزار سے زائد امیدواروں کو منتخب کریں گے۔ تمام اضلاع میں 31اکتوبر کو انتخابات ہونگے۔
سب سے زیادہ ووٹرز ضلع خیرپور میں ہیں جن کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 30ہزار343 ہے جس میں سےپانچ لاکھ دس ہزار942مرد جبکہ چار لاکھ 19ہزار401خواتین ووٹرز ہیں۔ دوسرے نمبر پرضلع لاڑکانہ ہے جہاں 6لاکھ22ہزار586 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں سے تین لاکھ 33ہزار649مرد جبکہ 2لاکھ 88ہزار937خواتین ووٹرز ہیں۔
گھوٹکی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6لاکھ14ہزار382ہے جس میں سے مرد ووٹرز کی تعدادتین لاکھ 46ہزار8جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد2لاکھ68ہزار374ہے۔ سکھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد5لاکھ69ہزار644ہے جس میں سے مردووٹرز کی تعدادتین لاکھ14ہزار840 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد2 لاکھ 45ہزار229ہے۔
الیکن کمیشن کے مطابق قمبرشہدادکوٹ میں کل5لاکھ47ہزار857ووٹرز ہیں جن میں سے مرد ووٹرز2 لاکھ 99 ہزار 985 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد2 لاکھ 47 ہزار 899 ہے۔ شکارپور کے5 لاکھ 23 ہزار 827 ووٹرز میں سے2 لاکھ 78 ہزار 598 مرد جبکہ 2 لاکھ 45 ہزار 229 خواتین ووٹرز ہیں۔
جیکب آباد کےچار لاکھ19ہزار634ووٹرز اپنا حق استعمال کر سکیں گے۔ جیکب آباد میں 2لاکھ23ہزار230مرد جب کہ ایک لاکھ 96ہزار404 خواتین ووٹرز ہیں۔ کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے تین لاکھ90ہزار239 ووٹرز میں سے 2 لاکھ 18 ہزار379مرد جبکہ ایک لاکھ 71 ہزار860 خواتین ووٹرز اپنا حق رائی دہی استعمال کرسکیں گی۔