تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:38

پاکستان میں بھارتی مداخلت کےثبوت امریکا کےحوالے

جیو نیوز - واشنگٹن.......پاکستان نےکراچی،فاٹااوربلوچستان میں بھارتی مداخلت کے دستاویزی ثبوت امریکاکودے دیےہیں۔

وزیراعظم نوازشریف سےامریکی وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس میں جان کیری نے آپریشن ضرب عضب اورتوانائی کی ضروریات پوری کرنےکےلیےتعاون پرآمادگی کااظہارکیا۔وزیراعظم نوازشریف کی صدر اوباماسےملاقات آج ہوگی ۔

پاکستان نےاقوام متحدہ کےبعد امریکاکوبھی پاکستان میں بھارتی مداخلت کےثبوت پیش کردیے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نےوزیراعظم نوازشریف سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس میں یہ ثبوت پیش کیےگئے۔وزیراعظم نے امن کے لیے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے نکات سے بھی جان کیری کو آگاہ کیا اورمسئلہ کشمیر پربھی بات ہوئی۔

امریکی وزیر خارجہ نے آپریشن ضرب عضب کو بھی سراہا اور کہا کہ اس آپریشن کی کامیابی، وزیراعظم نواز شریف کی قیام امن کی پالیسی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے پاکستان کو امریکی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نےخطے میں امن و سلامتی کے لیے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.