تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:59

کراچی:سائٹ میں کچرے میں آگ لگنے سے3 افرادزخمی

جیو نیوز - کراچی.......کراچی کے علاقے سائٹ میں فیکٹری کی چھت کچرے ڈھیر میں آگ لگنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب واقع گارمنٹس فیکٹری کی چھت پر موجود کچرے کے ڈھیر میں آگ لگ گئی،جسے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے 30 منٹ کی جدوجہد کے بعد بجھا دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے باعث فیکٹری میں کام کرنے والے 3 ملازم جھلس کر معمولی زخمی ہوگئے،تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.