تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:48

ایم اے جناح روڈکراچی 3دن تک عام ٹریفک کیلئے بند

جیو نیوز - کراچی.......محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے لیےکراچی کی ایم اے جناح روڈ 3دن کے لیے عام ٹریفک کے لیے سیل کردی گئی ۔

شہریوں کو ایکسپریس وے، سولجر بازار، گارڈن، کوریڈور تھری اور شارع فیصل استعمال کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس نے محرم الحرام کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کی سکیورٹی کے سلسلے میں ایم اے جناح روڈ سے متصل گلیوں اور دکانوں کو سیل کر نے کاکام بدھ کی رات سے شروع کیا تھا۔

ایم اے جناح روڈ کی گلیوں کوکنٹینرزلگاکر اور دکانوں کو سیل کیاگیاجبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی چیکنگ اور فعال رکھنے کاکام بھی جاری تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.