تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:43

زلزلے کے بعد ملکی اداروں کا فعال ہونا قابل تعریف ہے،یوسف گیلانی

جیو نیوز - لاہور......سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے فوری بعد ملکی اداروں کا فعال ہونا قابل تعریف ہے،قوم کو ایک بار پھر متحد ہو کر اس آفت کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

لاہورسے جاری ایک بیان میں یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری اداروں اور پارلیمنٹ کی مضبوطی پر کبھی سودے بازی نہیں کرے گی۔

محترمہ بینظیر بھٹو نے عالمی برادری کے ذریعے جنرل مشرف کو آرمی چیف کا عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا ،ان کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی پر 85فیصد عملدرآمد کیالیکن 15فیصد عملدرآمد مسلم لیگ ن کی وجہ سے نہ ہو سکا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ نیب ز ادہ نہیں ، نیب زدہ ہیں،سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی عدالت نے ان کی حکومت کو کام نہیں کرنے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.