تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:47

پاک فوج نے متعدد زلزلہ متاثرین کو چترال سے سی ایم ایچ روالپنڈی منتقل کردیا

جیو نیوز - راولپنڈی ......پاک فوج کی پہاڑی علاقوں سے زلزلہ کے زخمیوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ،جن میں سے متعدد کو چترال سے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق چترال میں زلزلے سے زخمی ہونے والے متعدد افراد کو پاک فوج کے جوانوں نے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا ہے۔

پاک فوج چترال سمیت زلزلے سے متاثرہ دیگر علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.