تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:47

کراچی:حیدری میںفائرنگ دو پولیس اہلکارجاںبحق

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے حیدری میں وکیل کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاںبحق ہو گئے۔
ایس پی گلبرگ کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ ڈاکوؤں کا پیچھا کررہے تھے۔

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی میں شہید ہونےوالےاہلکاروں کےقاتلوں کوگرفتارکیاہے، اس واقعے میں بھی دہشت گردوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے، شواہدبھی مل گئے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتارکرلیاجائیگا۔

آئی جی سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول پولیس اہلکار ولی بابر قتل کیس کے وکیل نعمت علی رندھاوا کےگھر پر تعینات رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.