28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:48
امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی امداد ک اعلان
جیو نیوز - چارسدہ...... شیرعلی خان......اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے متا ثرین زلزلہ کے لئے ابتدائی طور پر30 ملین روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
امدادی پیکیج سے چارسدہ،پشاور،شانگلہ،اپر اور لوئر دیرسوات،بونیر اور دیگر زلزلہ زدہ علاقوں کے متاثرین میں امداد تقسیم کی جائے گی ۔
ٹرسٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق امدادی ٹیموں کو متاثرہ علا قوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے ساتھ خیمے،خشک راشن،ادویات اورنان فوڈ اشیاء کی ایک بڑی مقدار لے کرروانہ ہوگئے ہیں۔
ٹرسٹ کے راہنما مولانا محمد ادریس کا کہنا ہے کہ جس جذبے سے دو ہزار پانچ میں متاثرین زلزلہ کی خدمت کی گئی تھی،اسی جذبے کو بروئے کار لا کراب پھر متاثرین زلزلہ کی مدد کی جائے گی۔