28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:44
’’بھولاگجر کا قتل رانا ثناء اللہ کے کہنے پر کیا ‘‘
جیو نیوز - لاہور .......قتل کے جرم میں پھانسی پانے والے مجرم نوید کمانڈو نے اپنے اعترافی بیان میں ہے کہا کہ اس نے بھولاگجر کا قتل رانا ثناء اللہ کے کہنے پر کیا تھا۔
رانا ثناء اللہ کہتے ہیں 15 سال سے اشتہاری ملزم کے بیان کی کیا اہمیت ہوسکتی ہے؟ عدالت نے تفتیش کا حکم دیاہے ،حقیقت سامنے آجائے گی ۔انہوںنے کہا کہ ان کے خلاف سازش اس لیے ہے کہ یہ مقدمہ خود رانا ثنا اللہ کی مدعیت میں ہے ، اور وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ۔یہ بھولا گجر ان کا بھائی تھا ،مقدمے میں مدد نہ کرنے پر مجرم نے ان پر الزام لگایا ہے ۔
اس پہلے سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دیے گئے بیان میں نویدعرف کمانڈو نے بتایا کہ بھولا گجر رانا ثناء اللہ کا پرانے ساتھی تھا۔ لیکن کوئی اہم عہدہ نہ ملنے پر وہ رانا ثناء اللہ کا ساتھ چھوڑنا چاہتا تھا، اسی بنیاد پر رانا ثناء اللہ ، ان کے ساتھیوں اور کچھ پولیس افسران نے بھولا گجر کو قتل کرنے کا حکم دیا۔ جس پر اس نے 9 جنوری 2015 ءکو بھولاگجر کی گاڑی پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔
21 اکتوبر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل کے جرم میں نوید کمانڈوکو 4مرتبہ سزائے موت سنا دی جبکہ اس کے دو ساتھیوں کو 25-25 سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت نے ایس پی رینک کے افسر سے کیس کی تحقیقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ کو شامل تفتیش کرنے کا بھی کہا تھا۔