28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 23:0
کراچی :مبینہ پولیس مقابلہ،شیروسمیت3ملزم ہلاک
جیو نیوز - کراچی......کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ،خان عرف شیروسمیت3ملزمان ہلاک ہوگیا،ملزم قتل کی وارداتوں میں مطلوب نکلا،اسلحہ برآمد، ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی ویسٹ اظفر مہیسر کے مطابق ایک دہشت گرد کی شناخت خان عرف شیرو کے نام سے ہوئی ہے جوکہ متعدد قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ مقابلے میں ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔