تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:5

انٹر بورڈ کی ترقی کیلئے سب مل کر کام کریں، گورنر سندھ

جیو نیوز - کراچی ...........اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئر مین اختر غوری نے بدھ کو گورنر ہائوس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ۔

ملاقات میںچیئرمین تعلیمی بورڈ نے گورنر سندھ کو بورڈ میں کئے گئے اقدامات اور اصلاحات لانے سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا ۔ گورنر سندھ نے بورڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ اعلیٰ ثانوی بورڈ طلبہ کے روشن مستقبل کا تعین کرتا ہے لہٰذا ادارے کا تقدس اور وطن کے معماروں کا مستقبل اولین ترجیح ہونا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کو ترقی یافتہ ممالک کے تعلیمی اداروں کی فہرست میں لانے کے لئے جدید خطوط پر کام کرنا ہو گا کیونکہ تعلیمی اداروں کی ترقی وطن عزیز کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اس لئے سب کو مل کر بورڈ کی ترقی کے لئے کام کرنا ہو گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.