29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:48
لاہورہائیکورٹ کےمستقل ہونےوالے4ججوں کی تقریبِ حلف برداری
جیو نیوز - لاہور........لاہورہائیکورٹ کے 4 ایڈیشنل ججزنےمستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ لاہورہائیکورٹ کےچیف جسٹس منظوراحمدملک نےان سےحلف لیا۔
حلف اٹھانےوالےججوں میں جسٹس علی اکبر قریشی، جسٹس قاضی محمدامین، جسٹس شاہدکریم اور جسٹس مرزا وقار راؤ شامل ہیں،تقریبِ حلف برداری میں لاہورہائیکورٹ کے ججز صاحبان،وکلاء اورلاء آفیسرز کےعلاوہ ججوں کےعزیزواقارب نے بھی شرکت کی۔