29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:19
کوشش ہے گھروں کی تعمیر کیلئےرقوم تین چار دن میں دیدیں ،وزیراعظم
جیو نیوز - داسو.....وزیراعظم نوازشریف زلزلے سے متاثرہ علاقے داسو پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کوشش کریں گے کہ زلزلہ متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے امدادی رقوم تین چار دن میں دے دیں۔
وزیراعظم نےداسو کے لوگوں کوزرعی قرضہ بھی بطور امداد دینے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی دیکھ بھال اورحال پوچھنے کے لیے آیا ہوں۔دورےکامقصدبحالی کےکاموں کاجائزہ لیناتھا۔امدادی پیکج کے پی کے نہیں،فاٹااورگلگت بلتستان کے لیے بھی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کوشش ہے جلد سےجلدکمبل،کھانے کی اشیامتاثرین تک پہنچائی جائیں،جن علاقوں میں رسائی مشکل ہے وہاں ہیلی کاپٹرکے ذریعے پہنچاجائے۔پیرسے زلزلہ متاثرین میں چیک کی تقسیم کاسلسلہ شروع ہوجائے گا۔داسومیں ڈیم کی تعمیر کےلیےزمین کامعاملہ جلدحل کیاجائےگا۔
وزیراعظم نےزرعی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 4کروڑ روپے گرانٹ دینے کااعلان کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ وہ قرضے ختم کرنے کے لیے بینکوں کو نہیں کہہ سکتے ، لیکن یہاں کے لوگوں پر جتنا بھی زرعی قرضہ ہے، اتنی رقم وہ بطور گرانٹ دیں گے جس سے داسو کےتمام لوگوں کا زرعی قرضہ ادا کردیا جائے گا۔