تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:36

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شدید برف باری کا خدشہ

جیو نیوز - چترال.......محکمہ موسمیات نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شدید برف باری کا خدشہ ظاہر کردیا ۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت بہت تیزی سے گرنے کا امکان ہے ۔اتوار سے جمعرات تک ان علاقوں میں ایک سے دو فٹ تک برف باری ہوسکتی ہے ۔

جن علاقوں میں برف باری کا امکان ہے ان میں چترال، سوات، اپر دیر، لوئردیر، مینگورہ، کالام، ناران، کاغان، شانگلہ اور مانسہرہ شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.