تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:36

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ،پولنگ کےسامان کی ترسیل شروع

جیو نیوز - لاہور........پنجاب کے 12 اضلاع میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ کے سامان کی ترسیل کا کام شروع ہو گیا ہے ، لاہور میں 13 مختلف مقامات پر پولنگ کاسامان عملے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کےلیے شہر بھر میں 3500 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، انتخابی سامان انتخابی عملہ وصول کر رہا ہے جسے پولیس کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچایا جا رہا ہے ۔ جہاں 32 ہزار افراد پر مشتمل پولنگ عملہ اپنے فرائض انجام دے گا۔

ان پولنگ اسٹیشنز پر 44 لاکھ 40 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق لاہور کی 274 یونین کونسلوں میں چار کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ،اس لیے 270یونین کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین جبکہ 274 کے کونسلر وں کا انتخاب ہو گا ۔پولنگ کےلیے تقسیم کیا جانیوالا سامان پولیس کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچایا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.